کراچی پولیس نے پیر کو ملیر میں خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ خاتون کے سسرال والوں کے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد ملیر میں ایک شخص اور اس کے والد کو ایک خاتون پر تشدد کرنے اور اس کا بچہ چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
Image Source: Dawn
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شیر خوار بچے کو بازیاب کر کے ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی بہادر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، پنجاب کے محسن والا میں ایک سات ماہ کی حاملہ خاتون اپنے شوہر کی جانب سے معمولی سی بات پر تشدد کے بعد اپنے پیدا ہونے والے بچے سے محروم ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بابر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بیوی شبانہ کو موبائل فون کے استعمال پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں اس نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کو کھو دیا۔