صوبائی حکومت کے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد اشرفی کو “فوری اثر” سے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔
Readmore:https://t.co/FGaEez47Tr#Pakistan #tahirashrafi #PMLN #ShahbazSharif pic.twitter.com/0bsW8JnzqV
— AAJ Digital (@aajdigital) September 19, 2022
نوٹیفکیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو علماء بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔طاہر اشروی عمران خان کے دور حکومت میں بھی اہم عہدے پر فائض رہے مگر خان کے خلاف عدم اعتماد آتے ہی انھوں نے میاں شہباز شریف کے ساتھ ہاتھ ملالیا اور تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس کا تحریک انصاف کو دکھ بھی تھا اور رنج بھی اور اب کیونکہ پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت ہے جو پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اس لیے انھوں نے طاہر ا شرفی کو عہدے سے ہٹا کر اپنے دیرینہ ساتھی صاحبزادہ �حامد رضا کو علما بورڈ کا چئیر مین بنا دیا