پاکستان مین اس وقت جو کھیل سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ سمیٹتا ہے وہ کرکٹ ہے یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کروڑوں روپے کماتے ہیں اور اس کے علاوہ شہرت کی بلندیوں کو بھی چھوتے ہیں مگر یہ معاملہ صرف کھلاڑیوں تک مھدود نہیں اس کھیل میں فیصلے دینے والے امپائرز بھی دنیا بھر میں اپنا نام بناتے ہیں انہینامور لوگوں میں سے ایک امپائر پاکستان کے اسد رؤوف بھی تھے جو گزشتہ رات اس دار فانی سے کوچ کرگئے
سابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
اللہ اسد رووف صاحب کی مغفرت نصیب کریں آمین pic.twitter.com/CLOR7ZhDMK
— Khalid Khan PTI (@SpinBaaz83) September 15, 2022
انا للہ وانا الیہ راجعون
انٹرنیشنل امپائیر
اسعد رؤوف حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ہیں
66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔ pic.twitter.com/0cpLqrvmdn— Amalqa Haidar |🇵🇰 (@amalqa_) September 15, 2022
نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا،ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ، اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔