پاکستان میں آجکل غداری کے مقدمات بننے کا موسم چل رہا ہے اس کی لپیٹ میں پہلے صحافی پھر سیاستدان او ر پھر دوسرے عام لوگ بھی آنے لگے اور اب مریم نواز کے شوہر اور سابق آرمی آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر بھی ریاست کے خلاف سخت اور نازیبا بیان دینے پر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے -ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدرکے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

 

 

 

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کیپٹن(ر) صفدر کے 21 اکتوبر کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی جس سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔