دنیا بھر میں تاریخی ڈراموں میںجس نے سب سے زیادہ نام کمایا وہ ملک ترکی ہے اس کی سب سے پہلی سیریز سلطان سلیمان کے حوالے سے تھی جس کو دنیا بھر کے ممالک میں انہی ممالک کی زبان میں ترجمے کے ساتھ چلایا گیا اور اب کورولس عثمان نے اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے

 

اس سیریز کے ڈراموں میں جو کردار ادا کرتا ہے امر ہوجاتا ہے اور انٹرنیشنل شہرت حاصل کرلیتا ہے اسی سیریز میں ایک دلیر بہادر اور جنگجو خاتون مالہون خاتون کا کردار کیا اور بادشاہ کی دوسری بیوی اور اس کے بچے کی ماں بنی -اس کاتون کا کردار دنیا کو بھا گیا اور اب یہ کبر ارہی ہے کہ اس خوبرو اداکارہ نے حقیقی دنیا میں بھی اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا ہے

 

 

ترکش ڈرامہ سیریل میں کورولش عثمان کی دوسری بیوی کا کردار اداکرنے والی اداکارہ “یلدیز جاگری اتکسوائے”اور اداکار “بر ک اوکتے ” رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کے موجودہ شوہر نے ڈرامہ سیریل ‘عائشہ گل’ میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا، عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کے درمیان کئی عرصے سے گہری دوستی اور مراسم تھے –