عظیم بزرگ سید علی ابوالحسن بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جمعرات کو لاہور میں شروع ہو گئیں- عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والے عام لوگوں کے لیے مزار کے مخصوص مقامات پر کھانے پینے کے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں۔ تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین اور عقیدت مندوں کے درمیان چوبیس گھنٹے کھانا تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے 17 ستمبر کو لاہور میں مقا می چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز #urs #dataalihajveri #lahore https://t.co/IwYwURYjwb pic.twitter.com/ttX5C9vVoY
— Dunya News (@DunyaNews) September 15, 2022
تاہم لاہور پولیس نے سالانہ عرس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے قریبی چھتوں پر تعینات کیا گیا ہےکیونکہ ایک مکتبہ فکر ان عرسوں کو ناپسندیسگی کی نظر سے دیکتا ہے اور اس کے خلاف شدت پدندانہ کروائیان کرنا اپنا مزہبی فریضہ سمجھتا ہے داتا دربار پر ایک بڑا ناخشگوار واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے اس لیے مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں قریبی علاقوں میں گشت کریں گی۔
داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر حکومت کا 17 ستمبر کو مقامی چھٹی کا اعلان۔ pic.twitter.com/ekEuQwb8UR
— Abdul Waheed Rabbani (@waheedrabbanipk) September 14, 2022
عقیدت مندوں کو واک تھرو گیٹس کے ذریعے مزار میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور داخلی مقامات پر میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ان کی چیکنگ ہوگی۔