یاس پر پوری قوم میں تجسس کی لہر دوڑ گئی کیونکہ پوری قوم شدت کے ساتھ ہونے والے نئے انتخابات کی تاریخ کی منتظر ہے جس پر عمل درآمد کروانے میں پاک آرمی نے ہراول دستے کا ردار ادا کرنا ہے ۔
"سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے، یہ بات میں پوری ذمہ داری سے کررہا ہوں"۔ اسحاق خاکوانی کا انکشاف۔۔ ملاقات میں کونسے امورڈسکس ہوئے؟ جانئے#imrankhan https://t.co/Ov6TZ4O1Uu
— Siasat.pk (@siasatpk) September 15, 2022
اسحاق خاکوانی نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات صدر مملکت عارف علوی کی کوششوں سے تین چار دن قبل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر عائد پابندی کا خاتمہ اسی ملاقات کے نتیجے میں ہوا تھا اس کے علاوہ عمران کان کی کامران کان کے ساتھ ہونے والی ٹی وی گفتگو کو بھی پہلے بین کرنے کا پلان تھا مگر اس ملاقات کے بعد عمران خان کو لائیو کورج کی اجازت بھی مل گئی جس کے بعد سے پی ڈی ایم شدید دباؤ کا شکار ہے اور مجبوط اعصاب کی مالک مائزہ حمید کا عمران خان کے بارے میں انتہائی نازیبا ٹویٹ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ آنے والے دن پی ڈی ایم کے لیے بہت صبر آزما ہوں گے کیونکہ باجوق اور خان کے درمیاں پیدا ہونے والی دوریاں اب سمٹتی دکھائی دے رہی ہیں ۔