ٹک ٹاکرز ندیم اور احمد علی کے درمیان مزاحیہ ویڈیو کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہوا یوں کہ احمد علی کی جانب سے ندیم عرف نانی والا کے بارے میں ایک مضحکہ خیز ویڈیو بنائی گئی جو کہ ندیم عرف نانی والا سے برداشت نہ ہوئی اور اس نے احمد علی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ، مگر جب احمد علی نے اس کو لفٹ نہ کرائی تو وہ اپنے 4ساتھیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ پہنچا جہاں اس نے یوٹیوبر احمد علی اور اس کے بھائی کو مبینہ طور پر اغواءکرنے کی کوشش کی-
https://twitter.com/sherazspeaks/status/1569287432306032640
لیکن یوٹیوبر احمد علی کا بھائی کسی طرح وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، احمد علی کے بھائی نے فوری پولیس سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال کی سنگینی سے پولیس کو آگاہ کیا -اس دوران ندیم عرف نانی والا احمد علی کو لے گیا اور اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشددکا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم عرف نانی والا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھ 4ساتھی بھی موقع پر ہی پکڑے گئے ، پولیس نے مغوی کو بھی بازیاب کروا لیا ۔