افغانستان کے خلاف 2 چھکے لگا کر عالمی شہرت پانے والے خوبرو کھلاڑی نسیم شاہ اس وقت میڈیا کی خبروں میں سب سے آگے ہیں اس کی ایک وجہ بھارتی اداکارہ کی شئیر کی گئی ویڈیو ہے جو ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے ان کو بھارت کی ایک فلمی ادکارہ کی جانب سے بھی کچھ گرین سگنلز ملے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ان کے عشق میں گرفتار ہوگئی ہیں اس ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر تیز گیند باز نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کیا وہ وہ بھی جانتے ہیں کہ “اروشی کون تھی؟ اروشی روتیلا کے پرستاروں کی تعداد بھی 3 کروڑ سے زیادہ ہے “۔

 

ویڈیو کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، نسیم شاہ نے کہا: “میں اس ویڈیو کے بارے میں نہیں جانتا ہوں۔ میں صرف گراؤ نڈ میں پر کھیلتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ لوگ کس قسم کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں انہیں اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اسٹیڈیم پہنچنے اور میچ دیکھنے کے لیے لوگوں کا شکر گزار ہوں پاکستانی تیز گیند باز نے ذومعنی انداز میں کہا: اگر کوئی اسے پسند کرتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اس کے لیے اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی خاص بات نہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی ۔

 

روایتی حریفوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی اوکٹین مقابلے کے بعد، روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام کہانی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دبئی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، شاہ کی کچھ جھلکوں کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ریلیز کی جانے والی فوٹیج کے پس منظر میں عاطف اسلم کا گانا ’کوئی تجھے نہ مجھے چورا لے‘ بھی بڑی عقلمندی سے استعمال کیا گیا جس کی بنا پر ویڈیو زیادہ جلدی وائرل ہوئی ۔