گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ کے آغاز پر ٹاس جیتنے کے بعد افغان کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست کے حوالے سے بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ کہ جیتا ہوا میچ اس طرح ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی اور بعد ازاں نیند کی گولیاں بھی کھائیں۔محمد نبی کے مطابق ہمارے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہم عالمی سطح پر بڑی ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش
کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے وہ ایک اور اچھی پرفارمنس ہو گی۔

اسسٹنٹ افغان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف کھلاڑی بلکہ پوری افغان قوم ٹینشن میں تھی، اس میچ میں شکست کے بعد ہماری ٹیم والے رنجیدہ اور افسرد ہ ہیں۔رئیس احمد زئی کے مطابق شکست کے بعد اس رات کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں پایا، وہ ہمارے لیے ایک برا دن تھا۔

 

انہیں سوچنا چاہیئے کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے جہاں پورے افغانستان پر لاتعداد احسانات ہیں اسی طرح افغان ٹیم پر بھی بے شمار احسانات ہیں افغانی ٹیم آج جس مقام پر پہنچی ہے وہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے ان کھلاڑیوں نے پاکستان رہ کر کرکٹ کھینا شروع کی اور سیکھی ان کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے اور یہ بتا رہا ہے کہ افغانی بھارت سے پیار اور پاکستان سے نفرت کرتے ہیں –