وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان پر کڑی تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فوج کے بیان سے ملک میں بے چینی پھیلی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم
شہباز شریف اگلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ 29 نومبر کے قریب “جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی کے طریقہ کار کےعین مطابق ” کریں گے-
ایک دوکےسواپاک فوج میں تمام
تقرروتبادلےمیرٹ پرہوئے
وزیردفاع
عمران بتائیں فوج میں کب میرٹ پرتقرریاں نہیں ہوئیں
پکےثبوت کےبعدان پرہاتھ ڈالیں گے
خواجہ آصف
پٹرول،ڈیزل پرسیلزٹیکس
30 روپےمرحلہ وارلیوی لگائی جائیگی
اکتوبرمیں مہنگائی کم ہوگی
مفتاح اسماعیل— FAST NEWS KHUSHAB (@fastmediakhb) September 8, 2022
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ حکمران اتحاد – پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں وزیروں نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی حکومت کے دوران مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ، ان کے ساتھیوں، فرح گوگی ،زلفی بخاری اور پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے وزرائے اعلیٰ پر بھی کرپشن کے الزامات لگا ئےوزراء کا یہ دباؤ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے اگلے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کے بعد سامنے آیا، جس پر خود فوج کی جانب سے
سخت ردعمل سامنے آیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تینوں فوجی ڈویژنوں – فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کے لیے سفارشات وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھیں، جنہوں نے یہ فیصلہ دوسروں سے مشاورت کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے یا وزیراعظم کے دورہ لندن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا چند روز قبل عمران خان نے الزام عائید کیا تھا کہ اس بار آرمی کی تقرری میں وزیراعظم کی جگہ چند طاقتور لوگوں کا ہاتھ ہے جو اپنی مرضی سے یا مالک سے باہر بیٹھے لوگوں کے مشورے سے ملک کے اہم ترین فیصلے کررہے ہیں خان کے اس بیان پر پاک فوج نے بھی آئی ایس پی آعر کے ذریعے ردعمل میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔