اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 373 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 53 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 53 کیسز میں سے 37 دیہی علاقوں اور 16 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں تقریباً 15 مریضوں کو داخل کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن میں اب تک ڈینگی کے 373 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ اب تک دیہی علاقوں سے 240 اور شہری علاقوں سے 133 انفیکشن رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص وائرس سے دم توڑ گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں 4 ستمبر کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مون سون کے موسم کے دوران شہر میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی ایچ او کے شیئر کردہ اعدادوشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 17 دیہی اور 5 شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 53 کیسز رپورٹ ہوئے
Leave a comment
Leave a comment