پاکستان میں آجکل صرف اور صرف سیاست کی خبریں چل رہی ہیں اور تمام لوگوں کا رخ سوش میڈیا کی خبروں اور نیوز چینل کی رپورٹنگ پر ہے – دنیا میں اس وقت کون کیا کررہا ہے کسی پاکستانی کو اس میں دلچسپی نہیں اسی لیے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا چینلز اپنی جھوٹی سچی خبروں سے خوب نوٹ چھاپ رہے ہیں اورساتھ ساتھ پرچے بھی بھگت رہے ہیں
فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، فضل الرحمان سے متعلق ٹوئٹ وائرل https://t.co/lAQn6ss7Lu
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) September 3, 2022
مگر ان میں کچھ کرمنل مائنڈ کمپیوٹر ایکسپرٹ ہینکنگ کے ذریعے وہ کام کرجاتے ہیں جو بڑے سے بڑا اینکر بھی نہیں کرسکتا اور پھر اس کے کام کا چرچا پوری دنیا میں بھی ہوتا ہے آج ایسا ہی کچھ فواد چوہدری کے ساتھ ہوا جن کا ٹویٹر ہیک کرکے نواز لیگ کے حق میں ٹویٹ کیا گیا اور پھر فضل الرحمان کی تصویر شئیر کرکے ان کے انتقال کی خبر چلا دی گئی
https://twitter.com/kohati516/status/1565873920129073153
اس خبر کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا مگر اس کا ڈراپ سین فواد چوہدری کے ٹویٹ سے ہوا جنھوں نے بتایا کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی تاہم بعد میں ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بحال ہوگیا