پاکستان میں آجکل صرف اور صرف سیاست کی خبریں چل رہی ہیں اور تمام لوگوں کا رخ سوش میڈیا   کی خبروں   اور نیوز چینل کی رپورٹنگ پر ہے  – دنیا میں اس وقت کون کیا کررہا ہے کسی پاکستانی کو اس میں  دلچسپی نہیں  اسی لیے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا چینلز اپنی جھوٹی سچی خبروں سے خوب نوٹ چھاپ رہے ہیں اورساتھ ساتھ  پرچے بھی بھگت رہے ہیں

مگر ان میں کچھ کرمنل مائنڈ کمپیوٹر ایکسپرٹ ہینکنگ کے ذریعے وہ کام کرجاتے ہیں جو بڑے سے بڑا اینکر بھی نہیں کرسکتا اور پھر اس کے کام کا چرچا پوری دنیا میں بھی ہوتا ہے آج ایسا ہی کچھ فواد چوہدری کے ساتھ ہوا جن کا ٹویٹر ہیک کرکے نواز لیگ کے حق میں ٹویٹ کیا گیا اور پھر فضل الرحمان کی تصویر شئیر کرکے ان کے انتقال کی خبر چلا دی گئی

اس خبر کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا مگر اس کا ڈراپ سین فواد چوہدری کے ٹویٹ سے ہوا جنھوں نے بتایا کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی تاہم بعد میں ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بحال ہوگیا