چین ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کھڑا ہوگیا – ایک چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 18 لاکھ کے خرچ پر بہترین مکانات تعمیر کرکے سیلاب زدگان کی مدد کریں گے
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے اربوں ڈالرز نقصان کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہمسایہ ملک چین کے سرمایہ کار بھی میدان میں آگئے ہیں چینی کمپنی نے صرف اھٹارہ لاکھ میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنا کر دینے کی پیشکش کردی۔ چین کے حنان ڈی آر گروپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ مسٹر جنگ نے پریس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند سال قبل پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ایم تھری پر ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے بعد اب ہم نے اپنی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی امداد پر مرکوز کر دی ہے۔
سیلاب زدگان کے لئے چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں#Lahore #CMPunjab @ChParvezElahi #China @AmbNong #FloodsInPakistan @CMPunjabPK @MFA_China @GovtofPunjabPK #FloodReliefFund2022 pic.twitter.com/OK8Dp0sGhy
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) September 1, 2022
گھروں کی اصل مالیت 26 سے 28 لاکھ روپے ہے لیکن سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہم کسی قسم کا منافع نہیں لیں گےاس کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ پیسہ لیں گے جو ایک مکان کی تعمیر پر خرچ آئے گا اس لیے ہم کسی قسم کا منافع نہیں کمائیں گے اوراس طرح غریب لوگوں کی امداد میں اپنا حصہ ڈالیں گے