پاکستان میں اس وقت تحریک انصاف اور اس کے حمائتیوں کا سخت وقت چل رہا ہے عمران خان سمیت ان کی جماعت کے راہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں پی ٹی آئی کے علاوہ اس وقت وہ صحافی بھی زیر عتاب ہیں جو کھل کر بولتے ہیں مگر ان میں عمران ریاض شہباز گل اور جمیل فاروقی جزبات کی رو میں بہہ کر کچھ زیادہ ہی بول گئے اور انھوں نے پاکس فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف آن لائین باتیں بول دیں جس پر پاک فوج کی جانب سے شدید ری ایکشن آیا اور ان پر مقدمات قائم کرکے ان تینوں کو جیل میں ڈال دیا گیا ان میں سے شہباز گل تو ابھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی ہیں البتہ عمران ریاض کو پہلے ضمانت پر رہائی مل گئی تھی اور کل جمیل فاروقی کع عدالت کی جج کی جانب سے ایک لاکھ کے مچلکوں پر رہائی ملی
#MatSabKoNangaHonayDo@FarooquiJameel
According to the @UNGeneva if someone takes a statement from me, it is illegal#جمیل_فاروقی_کو_رہا_کرو#شہباز_گل_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/nl4x4eevc7
— Imran khan Tigers Overseas Official 💎 (@IK__Tigers2) August 24, 2022
ان کو بول انتظامیہ کی ٹیم لینے کے لیے جیل کے باہر پہنچی اور اب وہ اپنے گھر میں ہی ہیں تاہم انھوں نے ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اپنی قانونی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے وہ قید سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے
الحمد اللہ
عدالت کا جمیل فاروقی کو رہا کرنے کا حکم! pic.twitter.com/EqgC6zR4ni
— Faisal Muhammad (@FaisalmPTI) September 1, 2022
مگر انھوں نے اپنی اس قوم کا شکریہ ادا نہیں کیا جنھوں نے ان کے لیے ٹویٹر ٹرینڈ چلائے اور ان کی ٖحفاظت اور سلامتی اور رہائی کے لیے دعائیں مانگیں شائید عوام کا ری ایکشن ان کے لیے ایسا نہیں تھا جیسا عمران ریاض خان کے لیے تھا یا جس کی توقع انہیں پی ٹی آئی کے جوشیلے ٹائگرز اور رہنماؤں کی جانب سے تھی