اس وقت سیلاب متاثرین مالی نقصان اور گھر ٹوٹ پھوٹ جانے کے ساتھ ساتھ بھوک اور پیاس کا شکار بھی ہیں آج جب انتظامیہ کی جانب سے امدادی ٹرکوں کے آنے کی خبر ایل علاقہ کو پہنچی تو سارا گاؤں ہی سڑکوں پر امڈ آیا نہ جانے کتنے روز سے یہ لوگ بھوکے تھے کہ اپنی جان بھی داؤ پر لگا کر چلتے ٹرکوں پر چڑھ گئے
انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بھوک پیاس کے ستائے متاثرین نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کردیا اور سامان ساتھ لےگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی جانب سےتقسیم کیلئےلایا گیا تھا اللہ پاک ان متاثرین کی مدد فرمائے ان کے حال پر رحم کرے اور ان کو اس مشکل کی گھڑی سے نکلنے کی قوت اور صبر عطا فرمائے خدا نہ کرے کہ کوئی بھی شخص بھوک یا کسی حادثے کی وجہ سے جان سے جائے- اللہ پاک ان سب لاگوں کی حفاظت فرمائے ۔