پاکستان میں اس وقت سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے یہی وجہ ہے کہ اب لوگوں کی توجہ سیاست سے ہٹ کر سیلاب زدگان کی طرف ہوگئی ہے اور پوری قوم یہ دیکھ رہی ہے کہ کون شخص یا کون سی پارٹی ان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہے اور یہ کہنے میں کوئی جھوٹ نہیں کہ جس طرح خان صاحب نے کل لوگوں کو پکارا اور جیسے دنیا بھر میں بیٹھے پاکستانیوں نے ان کی آواز پر لبیک کہا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہ تو ملتی اور نہ ہی شائید کبھی ملے گی 3 گھنٹوں کی اس ٹیلی نشریات میں 500 کروڑ دینے کی حامی بھری گئی اور یوں ملک میں دہشد گرد قرار دئے جانے والے قومی ہیرو کو ان لوگوں نے نواز دیا جن کو 5 سال میں ہم ایک ووٹ کا حق بھی نہیں دینا چاہتے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے بھی عمران خان سے متاثر ہو کر بڑا فیصلہ کیا اوراپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا جب کہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا انھوں نے عمران خان کی ٹیلی میراتھون نشریات میں شرکت بھی کی ۔