لاہور میں پرویز الہی کی حکومت بالخصوص سبزی فروشوں کی گراں فروشی کو روکنے میں بے بس نظر آرہی ہے -سبزی فروشوں نے سبزیاں نہ ملنے کا بہانہ بنا کر سبزیوں کے نرخ دوگنا کردیے اور وہ اس بات کا پرچار بھی کررہے ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے پیاز، ٹماٹر اور دوسری سبزیوں کی قیمتیں 4 گنا ہونے والی ہیں

پیاز کی قیمت اس وقت 300 روپے فی کلو ہوگئی ہے اور پیاز کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں اس کے علاوہ ملک میں آٹے اور گندم کی شارٹج کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں حکومت فوری طور سے گندم کی فراہمی کو یقینی بنائے

ہماری پرویز الہٰی سے اپیل ہے کہ ابھی سے اس کا کوئی حل نکالیں ورنہ بہت بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے اور پنجاب حکومت پر اس کا براہ راست الزام آسکتا ہے