پاکستان میں سیلابی صورتحال اور متاثرین کی ضروریات کے پیش نظر یو ایس سمیت دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ان ممالک مین امریکہ ،چائنہ۔کینیڈا ،انگلینڈ ،سعودی عرب ،یو اے ای اور کئی دیگر ممالک شامل ہیں – تاہم دنیامیں سپرپارو کہلانے والے ملک امریکہ نے صفر ایک لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیا جو قابل افسوس ہے کیونکہ اس سے کہیں زیادہ رقم امریکہ میں موجود پاکستانیوں نے اپنی جیب سے عطیہ کردی تھیں ۔

اس کے علاوہ امیر ممالک کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ ، پاکستان میں آنیوالے شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیساتھ کھڑا ہے ، امریکی سفیر بلوم کی طرف سے انسانی بنیادوں پر ضروریات کا بتانے کے بعد  یو ایس ایڈ پاکستان نے متاثرہ آبادیوں کے لیے  100,000 امریکی ڈالر تقریباً دو کروڑ 21 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے عطیہ دیا،یہ رقوم ​​سیلاب سے متاثرہ  کمیونٹیز تک براہ راست پہنچائی جائیں گی   تاکہ وہ جانیں بچانے اور مصائب کو کم کرنے کے لیے فوری سامان خرید سکیں – پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے کہا تھا کہ “اس آفت کے نتیجے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا، کئی لوگ اپنے روزگار اور گھروں سے محروم ہوگئے

دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ان میں انگلینڈ کی کوئین الزبیتھ بھی شامل ہیں