پاکستان میں انصاف ملنا کتنا مشکل ہے اس کا اندازہ ہمارے سابقہ وزرائے اعظموں کی باتوں سے ہوتا ہے عمران خان کئی بار کہ چکے ہیں کہ میں نے کئی بار عدالتون سے انصاف مانگا اور اس وقت بھی مانگا جب میں وزیراعظم تھا مگر میری کسی نے نہیں سنی مجھے انصاف نہیں ملا تو عام عوام کا کیا حال ہوگا اور پاکستان میں تین بار منتخب ہوکر وزیر اعطم نے بھی اپنی بے بسی پر عدالتوں سے سوال کیا کہ کیا ان کے خلاف ہونے والے معاملات پر کبھی عدالتیں سو موٹو لیں گی
وزیراعظم نے عدالتی نظام پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ میں یہ تو پوچھ سکتا ہوں کہ مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟۔نواز شریف نے دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابقہ حکومت ہے۔