عابد شیر علی بجلی کی قیمتوں پر شہباز شریف سے ناراض ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ کہ احتجاج کے لیے آنے والے صرف تحریک انصاف کے لوگ نہیں ان میں زیادہ وہ طبقہ ہے جو مسلم لیگ نون کا ووٹر رہا ہے اور اب بجلی کی قیمتوں نے ان کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے اگر یہی حالات رہے تو ہم حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے خدارا اس طرف بھرپور توجہ کریں
پاکستان میں موجودہ حکومت نے جن 11 نشستوں پر تحریک انصاف کے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے ان میں سے ایک این اے 108 فیصل آباد کا حلقہ بھی ہے جس پر میاں محمد نوازشریف کے قریبی رشتے دار عابد شیر علی الیکشن لڑیں گے عابد شیر علی اور فرخ حبیب کے درمیاں2018 میں کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا تاہم فرخ حبیب نے تھوڑے سے ووٹوں کے فرق سے عابد شیر علی سے ان کی یہ پکی سیٹ چھین لی تھی
مگر اب حالت بدل گئے ہیں عمراں خان کا سحر اثر دکھا رہا ہے اور پی ٹی آئی تمام ضمنی انتخابات جیتتی جارہی ہے اسی لیے عابد شیر علی کی کوشش تھی کہ کسی طرح لوگوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ان کا ووٹ بنک بہتر ہو اس کے لیے انھوں نے ایک حماقت کردی اور مساجد میں اعلان کروادیے کہ اپنے بلوں کی تصحیح کروائیں اور فیول پرائس ایڈجدٹمنٹ بھی ٹھیک کرواکر بل جمع کروائیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی ڈیٹ اناؤنس ہونے کے بعد اس طرح کی کوئی بھی حرکت قابل گرفت اور خلاف آئین ہے اسی لیے اب الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے