پاکستان میں اس وقت سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے سوشل میڈیا پر تباہی کے دلخراش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں لوگوں کی بے بسی اور سیلابی تباہی پر عام انسان کا تو کیا کہیں بڑے بڑے پتھر دل رنجیدہ دکھائی دیے سیلاب میں بہتے مرد خواتین بچوں اور جانورو کی ویڈیوز نے ملک بھر کی عوام کو رنجیدہ بھی کیا ہے خوفزدہ بھی اور سوگوار بھی یہ پاکستان کی تاریخ میں آنے والے سلیابوں میں سب سے زیادہ وحشت ناک ہے پانی کا ریلہ اچانک میدانوں اور راستوں کا رخ کرلیتا ہے
دریائے سوات میں طغیانی کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، دریا کنارے قائم کالام کا سب سے بڑا ہوٹل “ہنی مون ہوٹل “بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج پاکستان ٹورازم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلہ ایک بہت بڑے اور خوبصورت ہوٹل کو نست و نابود کرتے ہوئے ساتھ بہا لے گیا ، اطلاعات کے مطابق ہوٹل کو خطرے کے باعث پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔