پاک فوج کی حمایت میں گفتگو کرنے والے فیصل وواڈا ایک مرتبہ پھر فوج کے حق میں بول پڑے ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف کوئی بھی بات کرے اس کو کڑی سزا ملنی چاہئے انھوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی

 فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے ٹوٹے ہوئے تیزی سے رابطے بحال ہو رہے ہیں،ان سے بات جیت چل رہی ہے اور میں بھی اس کا حصہ ہوں، یاد رہے کہ 4 ماہ قبل عمران خان نے فوج کے بڑے افسران کے ٹیلیفون بلاک کردئے تھے جس کے بعد اسٹیبلیشمنٹ اور تحریک انصاف مین دوریاں بڑھ گئی تھیں-

فیصل وواڈا کا کہنا تھا کہ میں شہباز گل  کے بیان کی مذمت کرچکا ہوں، کسی پر تنقید ضرور ہوسکتی ہے لیکن تذلیل نہیں ہونی چاہئے۔(ن) لیگ کی طرح غنڈہ گردی کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے،شہدا ءکیخلاف جس نے بھی بات کی   اس کی زبان کھینچ لینی چاہئے