قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فارم پرفارمنس اور قیادت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا رکھا ہے اور وہ دنیا کے عظیم ترین بیٹسمینوں کے ریکارڈ توڑتے چلے جارہے ہیں اب انھوں نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،قومی بیٹر نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک وک “کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا ہے، ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا بابراعظم نے نیدر لینڈ کے خلاف 75 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی اور ایک نیا ریکاڈ بنا ڈالا۔