وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری نوکریوں پر لگی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا -وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سانپ بن کر اداروں کو بند کرکے بیٹھ گئی تھی ہم نے عوام کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کتابیں بھی مفت دی جائیں گی-پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بی اے تک تعلیم اب ہر غریب کا بچہ حاصل کرے گا پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا،پی ٹی آئی دور حکومت میں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں پر بات کی گئی، پہلی جماعت سے بی اے تک مفت تعلیم اور کتابیں بھی فری کر دی ہیں ہم امیر غریب سب کی ہر ممکن مدد کریں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کی گیا جس میں 17 جدید ترین گاڑیاں آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئیں ۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دین کے بارے میں بچوں کو آگاہی دینا عمران خان کا وژن تھا اسی لیے ہماری حکومت نے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے