سٹی ٹریفک پولیس نے متعدد تھانوں میں اوور اسپیڈنگ، ون ویلنگ اور زیگ زیگ کرنے پر کل 480 موٹر سائیکلیں ضبط کیں۔ مزید یہ کہ ذمہ داری سے ڈرائیونگ نہ کرنے پر مجموعی طور پر 1862 ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سڑک کے 80 فیصد حادثات میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد ان بچوں کی ہوتی ہے جو کم عمر ہوتے ہیں یاپھر وہ جوان جو اوور سپیڈنگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ ذمہ داری سے پیش آنا چاہیے -ان کے کم عمر بچے بائیک چلاتے ہیں جس کیوجہ سے حادثات بڑھ جاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل بھگائے بنا لوگ کسی اور کو نقصان پہنچائے بنا بھی بہتر یوم آزادی منا سکتے ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ ضبط شدہ موٹر سائیکل کل چھوڑ دی جائے گی۔قبل ازیں، پنجاب پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن میں خلل ڈالنے، ون ویلنگ کرنے، یا سائلنسر کے بغیر بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف آپریشنز نے ملک کے 75ویں یوم آزادی پر امن میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔