پرویز الہی نے پنجاب کے رہنے والے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا احسن قدم اٹھا یا ہے- پڑھا لکھا پنجاب کا وژن دینے والے زیرک سیاستدان چوہدری پرویز الہی نے اب تعلیم بی اے تک مفت کردی ہے کیونکہ تعلیم انسان کو حقیقی معنوں میں وہ انسان بناتی ہے جسے احسن التقویم یا اشرف المخلوقات کانام دیا جاتا ہے- پنجاب کی دوسرے صوبوں سے زیادہ ترقی کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں تعلیم کا معیار دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے اور پنجاب سے ہی زیادہ تر افراد میرٹ پر بھرتی ہوتے ہیں
اسی لیے 14 اگست کے موقع پر پرویز الہی نے اب 14 جماعتوں تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ پرائیویٹ اداروں میں تعلیم کا حصول مڈل کلاس کےبس سے بھی باہر ہوگیا ہے
یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ہمارےدور حکومت میں پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اورسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انھوں نے وطنعزیز پاکستان کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش بھی پیش کیا