جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے عوام کو صرف مہنگائی میں ہی شہباز سپیڈ نظر آئی ہے مہنگائی مکاؤ کا نعرہ لگاکر غریبوں کی ہمدردیاں سمیٹنے والی ن لیگ نے چھٹی مرتبہ بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے -عمران خان کے دور حکومت میں مارچ تک جو بل آرہے تھے اب وہ دگنا ہوگئے ہیں یہی وجہ تھی کہ ضمنی الیکشن میں اس اتحادی حکومت کو بری طرح شکست ہوئی اور اب اگر انھوں نے چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا تو اگلے عام انتخابات میں ان کے امیدواروں اور مریم سمیت تمام رہنماؤں کا لوگوں میں نکلنا ناممکن ہوجائے گا
غربت کی چکی میں پسے عوام جو اپنی ساری تنخواہ بلوں میں دیے جارہے ہیں ان کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے ۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، سی پی پی اےنے 9 روپے 91 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی جو نیپرا نے مسترد کر کے عوام کو ایک پیسے کا ریلیف دیا۔نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، اس اضافے کا اطلاق اگست میں آنے والے بلوں پر ہوگا