اسلام میں شراب نوشی حرام ہے جس کا حکم قرآن مجید میں واضح طور پر موجود ہے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان مین پورے ملک میں شراب بک بھی رہی ہے اور مسلمان بڑے ذوق و شوق سے اسے شادیوں اور تہواروں میں پی بھی رہے ہیں مگر دیہاتوں میں ہاتھ کی بنی کچی شراب تو روز کا معمول بن گئی ہے جو اکثر اوقات انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کردیتی ہے اور یوں یہ لوگ حرام موت مارے جاتے ہیں
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 10 ہو گئی ہے جب کہ 5 افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا کیونکہ ان پر مقدمات بننے یا بدنامی ہونے کے امکانات ہیں ۔
آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔