لاہور: پنجاب پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن میں خلل ڈالنے، ون ویلنگ کرنے یا سائلنسر کے بغیر بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف آپریشنز نے ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر امن میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملک کا یوم آزادی مناتے ہوئے لوگوں کو مہذب رہنا چاہیے اور خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنے یا سائلینسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔