پاکستان میں یوں تو ہر روز نئے نئے انداز سے فراڈ کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر بعض لوگ دونمبری میں حد سے آگے نکل جاتے ہیں اور فراڈ کرنے والوں کو بھی حیران کردیتے ہیں -گزشتہ روز پشاور میں ایک ایسا ہی گروہ پکڑا گیا ہے جو کھانے پینے کی چیزوں کے ڈبوںاور کارٹنز پرلگی پرانی ڈیٹس کو تبدیل کرکے خراب چیزیں بازار میں فروخت کررہے تھے
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھانے کی ایکسپائر اشیاء کی تاریخیں بدلنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر دلہ زاک روڈ پر گودام میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے انٹرنیشنل برانڈز کی ہزاروں ایکسپائر آئٹمز اور ارٹیکلز برآمدکی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایکسپائر اشیاء میں چاکلیٹ، ببل گم، چپس،کافی، خشک دودھ اوردیگراشیاء شامل ہیں۔
ڈی سی کے مطابق گروہ ایکسپائر اشیاء شہر بھر سےسستے داموں چیزیں خرید کر انہیں اکٹھی کرکے تاریخیں تبدیل کررہا تھا ایکسپائر ڈیٹ تبدیل کرنے کے بعد یہ زہر آلودہ اشیاء دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی تھیں ۔