کل عاشورہ محرم کے روز وزیراعظم کے قریبی ساتھی شہباز گل کو بنی گالہ کے قریب سے ان کی گاڑی سے نکال کر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے مختلف بیانات آتے رہے یہ بھی کہا گیا کہ وہ جلد اس بار کی ویڈیو جاری کریں گے کہ ان کو فوج مخالف بیان دینے کے لیے عمران خان نے اکسایا تھا مگر آج ان تمام باتوں کی نفی ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور دبنگ پریس کانفرنس کرکے حکومت کو مشکل میں ڈالنے والے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ”مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ اگرچہ شہباز گلاس وقت قید میں ہیں تاہم کے ٹوئٹر اکا ؤ نٹ پر واضح طور سے ان کا موقف سامنے آگیا ان کا کہنا تھا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔