اللہ تعالی نے دنیا میں جو سب سےخوبصورت رشتہ بنایا ہے وہ ماں ہے اسی لیے محبت کیا ہے سمجھانے کے لیے اللہ نے ماں کی محبت کا تزکرہ کیا ہے اللہ کہتا ہے کہ رب پاک اپنی مخلوق سے ماؤن کے بھی 70 گنا زیادہ محبت کرتا ہے
اللہ تعالیٰ کے حضرتِ انسان پر بے شمار احسانات ہیں اس کی نعمتوں کا شمار نہیں مگر جو سب سے بڑا اور عظیم احسان ہے وہ ’’ ماں ‘‘ ہے
اس کائنات ِمین ماں محبت کی معراج ہے ماں ایثار اور قربانی کا میزان ہے ۔اللہ کا عرفان اور انسانیت سے آگاہی ماں کی مرہونِ منت ہے ۔اللہ خالق ہے وہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے مگر وہ واحد مخلوق جسے خالقِ کائنات نے تخلیق کے راز جاننے اور پہچاننے اور پیدا کرنے کی خوبی عطا کی وہ ماں ہے
ماں کڑکتی دھوپ میں ایسی چھاؤں کی مانند ہے جو دھوپ کی ساری تپش پی جاتی ہے اور اپنی اولا د تک سورج کی کرنوں کو نہیں آنے دیتی ۔شاید اسی لئے دھرتی کو بھی ماں سے تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ دھرتی بھی ساری آلائشیں اور گندگی گوبر گندا پانی اپنے اندر سمو کر دنیا کوبدلے میں پھولوں اور پھلوں سے نوازتی ہے ۔اسی لئے ماں کی فرمانبرداری کا انعام بھی اللہ نے ایسی دھرتی کی صورت میں رکھا ہے جسے جنت کہتے ہیں اس تصویر میں آپ ایک ماں کی مامتا کو مھسوس کر سکتے ہیں جو تیز بارش میں کئی گھنٹوں سے اپنے بچوں کو بارش سے بچانے کی کوشش میں خود بھیگ رہی ہے مگر اس کے بچوں کے پر خشک ہیں یہ ماں ہی ہوتی ہے جو گلیے بستر پر خود لیٹتی ہے اور خشک پر اہنے شیر خوار کو لتاتی ہے