گزشتہ روز پیارے نبیﷺ کے لخت جگر حضرت امام حسین علیہ السلام کاغم جسے عاشورہ محرم کہا جاتا ہے دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا آج سے 1450 سال قبل حضرت علی علیہ السلام اور جناب حضرت فاطمہ علیہ ا لسلام کے پیارے بیٹے امام حسین علیہ اسلام کو ان کے خاندان کے ساتھ کربلا کی سرزمین پر بھوکا پیاسا شہید کردیا گیا تھا
اس کے بعد نبی آخرالزمان ﷺ کی بیٹیوں کو قیدی بنا کر ایک سال تک پابند سلاسل رکھا گیا جس پر لوگوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا نا شروع کی اس کو مجلس کہتے ہیں جس میں بتایا جاتا ہے کہ کیسے نبی حضرت محمد کے نام کا کلمہ پڑھنے والے امتیوں نے اپنے ہی نبی کے گھر والوں پر ظلم کے وہ پہاڑ توڑے جس کی نظیر انسانیت کی تاریخ مین نہین ملتی اب دنیا بھر کے مسلمان مولا حسین کی اس عظیم قربانی کو سلام ہیش کرنے کے لیے مجالس اور جلوس کا اہتمام کرتے ہیں
پاکستان بھر کے ہر گوشے ہر کونے میں شبیہ ذوالجناح ،علم اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے اور آقا حسین اور ان کے پاک خاندان کی اس عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
جلوس کے اختتام پر امام بارگاہوں کے اندر اور جلوس کے روٹ پر شام غریباں کی مجالس برپا ہوئیں جلوس کے دوران امن و امان کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کی ہوائی نگرانی کے ذریعے فول پروف انتظامات کیے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر سے کسی قسم کے جھگڑے یا تخریب کاری کی شکایت موصول نہیں ہوئی