سابقہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب بھر میں دکانیں 9 بجے بند کرنے کے احکامات دیے تھے اس کے علاوہ اتوار کو تمام دن مارکیٹس بند رہتی تھیں جس کی وجہ سے دکاندار اور گاہک دونوں پریشان تھے اب پی ٹی آئی حکومت کے وزیراعلیٰ پرویز الہی نے کاروبار پر لگائی گئی وقت کی پابندی ختم کردی ہے اب پفتے کے 7 دن دکانیں رات گئے تک کھلی رہیں گی یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی سہولت کے لیے اتوار کو بازار کھلے رہیں گے۔
پنجاب حکومت اور تاجروں نے پہلے 20 جون سے توانائی کی بچت کا منصوبہ نافذ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔جس کے بعد یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجابکی ہدایت پر کیا گیا تھا جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بھی تھی پہلے مرحلے میں توانائی کی بچت کا منصوبہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں نافذ کیا گیا تاہم اب یہ پابندی مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے ۔