یوں تو کرکٹ کھلاڑیون کا کھیل ہے اور اس مین کھیلنے والے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جو کرکٹ گراؤنڈ میں تو اترتے ہیں مگر میز ان کے بغیر کھیلاکا نہین جاسکتا انہیں ایمپائر کہتے ہیں ان کی تعداد 3 یہوتی ہے 2 گراؤنڈ میں رہتے ہیں جبکہ تھرڈ امپائر ری ویو پر فیصلے دیتا ہے
اب تک سینکڑوں امپائر یہ فرائض سرانجام سے چکے ہیں مگر چند ہی ایسے ہیں جنھوں نے اپنے جاندار فیصلوں سے نام کمایا ان میں ڈکی برڈ ،علیم دار اور روڈی کوئٹزن شامل ہیں مگر آج ایک افسوس ناک خبر سننے کو ملی جب میڈیا نے خبر بریک کی کہ ایلیٹ پینل کے سابق امپائر جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں کار حادثے میں سابق امپائر روڈی کوئٹزن سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے