آج سے چند ماہ قبل فروری 2022 میں لاہور کے بھولا ریکارڈ پر ایک خاتون نے آبروریزی کا الزام لگا یا تھا اب ایک اور ٹاک ٹاکر تیمور کے بارے میں خبر شائع ہوئی ہے کہ اس نے اپنی ایک فین کو جو جہلم کی رہائش ہے ،کو شادی کا جھانسہ دیا اور اسے لاہور کے گیسٹ ہاؤس بلالیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا
مبینہ طور پر تیمور اور اس کی فین میں جب دوستی بڑھی تو بات شادی تک پہنچ گئی اس کا فائدہ اٹھا کر تیمور نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اس مقصد کے لیے اسے لاہور بلایا۔ اس نے متاثرہ کو ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا جہاں اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
عصمت دری کرنے کے بعد تیمور ہوٹل سے سے فرار ہو گیا اور متاثرہ لڑکی کو وہیں چھوڑ گیا ۔ جس پر اس لڑکی نے سول لائنز تھانے جا کر سارا واقعہ بیان کیا۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سول لائنز تھانے کے فرنٹ ڈیسک افسر نے بتایا کہ ٹِک ٹکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
تیمور کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ ٹک ٹاکر جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔