پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے پرویز الہی اور مونس الہی کی مشاورت کے بعد 21 ممبران صوبائی اسمبلی کو وزارت دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا -عمران خان نے کابینہ میں آنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ دن میں 14 گھنٹے کام کریں چھٹیاں بالکل نہ کریں اور اگلے الیکشن کے لیے خود کو تیار کریں کیونکہ کسی بھی وقت الیکشن کا اعلان ہوسکتا ہے
نئی بننے والی پنجاب کی کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس جبکہ فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ، راولپنڈی سے راجہ بشارت ، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ جنوبی پنجاب سے غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ بنیں گے ان کے ساتھ ساتھ عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے