راکھی ساونت نےبالی ووڈ کے معروف مسلمان اداکار سلمان خان کودھمکیاں ملنےکے بعد ٹینشن نہ لینے کامشورہ دے دیا ، ساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سلمان خان کے ساتھ بہت گہرا تعلق اور رشتہ ہے اس لیے وہ ان کی لمبی زندگی کے لیے دعاگو ہیں
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک خطرناک گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کی درخواست دی تھی۔ سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیتے ہوئےاپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہے ،تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے