پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیا کپ اور نیدر لینڈز کے دورے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا -بہترین پرفارمنس کے باوجود ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ایک کیچ ڈراپ کرکے تنقید کی زد میں آنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔
دونوں سیریز میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم جبکہ نائب کپتان کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے – حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ایشیا کپ کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، وائس کپتان شاداب خان ، ،فخرزمان ، آصف علی ، ، حیدر علی ، ، آل راؤنڈر افتخار احمد ، خوشدل شاہ اور محمد نواز ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر) ، حارث رؤوف، شاہین شاہ آفریدی ،محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں