شیخ رشید احمد نے کل عام انتخابات کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ قرنطینہ ہونے والے بھی مان گئے ہیں ان کا اشارہ آصف علی زرداری طرف تھا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب صرف ایک فضل الرحمان رہ گئے ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد عام انتخابت کروانے پر اپنی رضامندی کا اظہار کردیں گے
اس پر رانا ثنااللہ نے شیخ صاحب کو عام انتخابات کا آسان حل بتا دیا -رانا صاحب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمت کرے دل بڑا کرے اور پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑ دے اور قومی اسمبلی سے بھی اپنے استعفے منظور کروالے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ عام انتخابات کی راہ خود بخود ہموار ہوجائے گی