چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرضہ پروگرام کے تحت 1.2 بلین ڈالر کے فنڈز کی جلد تقسیم کو محفوظ بنانے میں مدد کرے، نکی ایشیا نے رپورٹ کیا، کیونکہ پاکستان کو غیر ملکیوں میں کمی کی وجہ سے قرضوں کے نادہندہ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔
آرمی چیف نے ہفتے کے شروع میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے فون پر رابطہ کیا، امریکہ اور پاکستان دونوں کے ذرائع نے پبلی کیشن کے نمائندے وجاہت ایس خان کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ آرمی چیف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے امریکہ سے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بری حالت میں ہے لہٰزا امریکہ اس سلسلے میں فوری اپن ااثر ورسوخ استعمال کرے یاد رہے کہ جولائی کے مہینے سے پاکستان میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافی ہوا ہے جس سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں