کراچی میں شادی کے روز نوجوان جس کے بہن اور بھائی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں شادی ہال کے باہر ہی قتل ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان حماد لیاقت آباد میں اپنے بہن اور بھائی کی شادی میں شریک تھا کہ اسی دوران اس کا جھگڑا ہو گیا۔
مقتول کے کزن آصف نے میڈیا کو بتایا کہ جس ہال میں حماد کے بہن بھائی کی شادی ہو رہی تھی اس کے برابر والے شادی ہال میں بھی ایک تقریب جاری تھی۔آصف نے مزید بتایا کہ حماد شادی ہال سے نکل کر جا رہا تھا، راستہ نہ ملا تو اس نے راستہ مانگا جس پر تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی پر کار میں بیٹھے شخص نے فائرنگ کر دی، 2 گولیاں حماد کے سینے پر لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا-
فائرنگ کرنے والا کار سوار فرار ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والا شخص ساتھ ہونے والی شادی میں شریک دلہے کا دوست نکلا – پولیس نے دلہے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اس طرح اس بدبخت کے ایک سنگین قدم نے 2 گھرانوں کی خوشیوں کو گرہن لگا دیا ۔