مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا -ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ کترینہ کیف سے عشق کرتا ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا مگر کترینہ نے کسی اور سے شادی کرکے اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا
کترینہ کیف کو دھمکیاں دینے والے شخص کی شناخت من ویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا رہائشی ہے۔ ملزم انٹر پاس ہے اور ہیرو بننے کیلئے ممبئی آیا تھا۔ ملزم گزشتہ تین ماہ سے کترینہ کیف کے گھرکے پاس سانتا کروز میں مقیم تھا اور اداکارہ کا پیچھا کرتا رہتا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کو دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کترینہ کے شوہر وکی کوشل کی درخواست پر تحقیقات شروع کیں تو صرف چار گھنٹے میں ہی ملزم پکڑا گیا۔