سعودی عرب میں جو تقریبات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں انہیں میں ایک بیت اللہ کے غلاف کی تبدیلی بھی شامل ہے- اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے مختلف ممالک کے بااثر افراد کو ہدیہ کیے جاتے ہیں
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ 1 سو 66 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں پر مشتمل ایک ٹیم سالانہ رواج کے مطابق اگلے ہفتے یکم محرم کو کعبہ کے غلاف تبدیل کرے گی – اطلاعات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف تیار کیا گیا ہے – کعبہ کسوہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں تقریباً دو سو کاریگر اور منتظم خانہ کعبہ میں زیراستعمال اشیاء بنانے کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے ہیں ۔
اس غلاف کی لمبائی 16 میٹر ہوتی ہے – (غلاف) کسوہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسے کمپلیکس کے اندر سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے، اس میں 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال ہوتے ہیں