طارق بشیر چیمہ نے ہی چوہدری شجاعت حسین کوبھڑکا کر پارٹی کو اس مقام تک پہنچایا جس کی وجہ سے ق لیگ کے تمام ورکرز اور سیاست دانوں کو ناراض کردیا ہے اسی لیے اب وہ اپنی صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں
جب سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی سپیکر کے پاس خط لکھ دیا جس پر ان کی اپنی پارٹی پہلے حیران ہوئی پھر انھوں نے پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف پرویز الہیٰ کوووٹ ڈال دیا جس سے ایک افراتفری پیدا ہوگئی اب طارق بشیر چیمہ نے اس پر بات کرتے کہاکہ خط لکھوانے میں اگر کسی کا کردار ہے تو وہ آصف علی زرداری ہیں، اگر ان کے علاوہ کوئی بھی شخص چوہدری شجاعت کو یہ کام کرنے کو کہتا تو وہ کبھی بھی یہ خط جاری نہ کرتے، زرداری صاحب جس سے وعدہ کرلیں وہ پورا کرتے ہیں وہ دوستوں کو لالی پاپ نہیں دیتے۔
لوگوں کے شدید ری ایکشن پر طارق بشیر چیمہ بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کی سیاست کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا ہے اور ق لیگ کے ممبران کو یہ یقین ہے کہ چوہدری شجاعت کو بھڑکانے میں طارق بشیر کا مرکزی کردار ہے -اسی لیے اب وہ اب یو ٹرن لینے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حلقے کے لوگوں کو دن میں 500 دفعہ صفائی دینی پڑتی ہے کہ ان کا اس خط میں کوئی کردار نہیں ہے، یہ بدقسمتی ہے، مجھے پتا نہیں ہے کہ یہ خط کب ڈرافٹ کیا گیا ، میں ہسپتال میں تھا تو مجھے ٹی وی سے پتا چلا کہ اس طرح کی ہلچل مچ گئی ہے