مشہور زمانہ ڈرامہ” میرے پاس تم ہو” سے عروج کی بلندیوں پر پہنچنے والی عائزہ خان نے انسٹا گرام پر سب ادکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا -ان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہوگئی- اپنی خوبصورت شکل ،بہترین اداکاری اور سنجیدہ رویے کی وجہ سے وہ ہر پاکستانی کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور دوسروں پر تنقید نہ کرنے کے سبب ان کی ذات کبھی بھی تنقید کا باعث نہیں بنی
عائزہ خان کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عائزہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ نہ صرف اپنی بلکہ اپنی فیملی کی تصاویر کے ساتھ خوبصورت پیغامات بھی شیئر کرتی ہیں جس کے سبب مداحوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال ہونے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔
انسٹا گرام میں مقبولیت کی دوڑ میں ایمن خان انسٹاگرام پر 10.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے منبر پر ہیں جب کہ ایمن کی بہن منال خان 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔