مشہور مسلمان بھارتی اداکار سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اُس خط میں لکھا تھا کہ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا‘‘۔مئی میں بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے