ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جب بھی ٹی وی اسکرین پر آتے ہیں افراتفری بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیانات معاشی آگ میں ایندھن کا کام کرتے ہیں۔
ماہر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں تیزی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں جوا بھی بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پاکستان کے بدترین وزیر خزانہ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مفتاح اسماعیل دعویٰ کرتے ہیں کہ 8 ارب ڈالر دوست ممالک دیں گے، لیکن اب کہتے ہیں کہ سودے راتوں رات نہیں ہوتے، وقت لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مارکیٹ کا اعتماد تباہ کر دیا ہے، وہ آئی ایم ایف ڈیل کا جشن منا رہے تھے جیسے اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔
مزمل نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے بلاول کو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لیے بھیجا اور اب طارق فاطمی کو بھیجا لیکن وہ اب تک کامیاب نہیں ہوسکے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حکام نے بدھ کو کہا کہ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اگست کے تیسرے ہفتے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.17 بلین ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔